28 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومقومی خبریںبھارت بغیر شواہد کے الزامات پاکستان پر لگاتا ہے: شیری رحمان

بھارت بغیر شواہد کے الزامات پاکستان پر لگاتا ہے: شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان —فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صورتحال اس وقت بھی کشیدہ ہے دونوں ممالک میں اس سطح کی کشیدگی ہوئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور سابق وفاقی وزیراطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت آئے روز جنگ کا طبل بجا رہا ہوتا ہے اور بھارت کے لیڈرز پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہوتے ہیں۔

شیری رحمان نے بتایا کہ سیکیورٹی اور سیاسی سطح پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، ایل او سی پر رات کو روز فائرنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت بغیر شواہد کے الزامات پاکستان پر لگاتا ہے، بھارت نے اپنے بیانیے میں زہر گھول دیاہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کا بیانیہ کمزور ہوتا جارہا ہے۔

سینئر پی پی پی رہنما نے عالمی سطح پر پاک بھارت صورتحال پر پائی جانے والی سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توقع تھی کہ امریکی مؤقف کا جھکاؤ بھارت کی جانب ہوگا لیکن توقعات کے برعکس امریکا نے معاملے میں توازن رکھنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے بھارت سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھا رہا ہے۔

شیری رحمان نے بتایا کہ مس ایڈونچر بھارت کا وتیرا رہا ہے، بھارت پھر کوئی جھوٹا بیانیہ بنا کر پروپیگنڈا کرے گا۔

انہوں نے بھارتی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کا طے شدہ منصوبہ تھا، انڈس واٹر ٹریٹی بھارت کو بہت کھٹک رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پی پی پی سینیٹر نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر مکمل طور پر چھاؤنی بن چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات