29 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبپاشا باسو نے ایک آملیٹ کیلئے 3 گھنٹے تک شوٹ رکوا دی،...

بپاشا باسو نے ایک آملیٹ کیلئے 3 گھنٹے تک شوٹ رکوا دی، میکا سنگھ


بھارتی گلوکار، ریپر، موسیقار اور اداکار میکا سنگھ نے اداکارہ بپاشا باسو اور انکے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ 2020 کی فلم ڈینجرس کی شوٹنگ کے دوران ہونے والے تجربہ پر کھل کر گفتگو کی۔

میکا کیونکہ اس شو کے پروڈیوسر تھے اس لیے انہیں سیٹ پر بپاشا اور کرن کی ناراضگی برداشت کرنی پڑی۔ حال ہی میں شوبھانکر مشرا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ بپاشا باسو نے ایک آملیٹ کے معاملے پر تین گھنٹے تک شوٹ رکوا دی۔ 

میکا کے مطابق یہ ایک خطرناک تجربہ تھا، اس فلم میں بپاشا اور انکے شوہر اداکار تھے، انھوں نے آخری بار اکٹھے 2013 کی فلم الون میں کام کیا تھا۔ 

مجھے یہ کیسے معلوم ہوتا کہ پروڈیوسر اس کاروبار میں درحقیقت بیکار ہیں؟ میں تو سمجھتا تھا کہ پروڈیوسر بڑے طاقتور ہوتے ہیں۔ لیکن اب مجھے اکشے کمار نے سکھایا کہ ایک پروڈیوسر حقیقتاً کرتا کیا ہے، وہ صرف اداکاروں کو سیٹ پر بلاتے اور کہتے ہیں کہ شاٹ ریڈی ہے۔

میکا کا کہنا تھا کہ میں تو سمجھتا تھا کہ دھرما کے بعد بالی ووڈ میں سب سے اچھا پروڈیوسر میں ہوں، لیکن میں تو یہاں موجود تھا اور انکے آملیٹ کے ساتھ سیٹ پر مسئلہ ہوا۔ 

خوش قسمتی اس قسم کی متوقع صورتحال کے لیے میں نے اپنے شیف کو کہا کہ انکے ساتھ رہے اور جو مسئلہ ہوا ہے اسے نمٹائے۔ بپاشا نے اپنا ناشتہ نہیں کیا اور سیٹ پر نظر آئیں۔ صبح گیارہ بجے مجھے ایک کال آئی، دوسری طرف سے پوچھا گیا، میکا کیا ہورہا ہے، یہ ایک بکواس پروڈکشن ہے۔ جب میں نے پوچھا کیا ہوا تو وہ بولیں آملیٹ۔ جس پر میں نے اپنے شیف سے کہا کہ انھیں ایک آملیٹ بنا دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات