29 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بند کردیے...

بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بند کردیے گئے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بیٹر بابر اعظم  کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صارفین  کی جانب سے جب بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام پروفائلز تک رسائی کی کوشش کی گئی تو انہیں یہ پیغام ملا کہ مذکورہ اکاؤنٹس بھارت میں دستیاب نہیں ہے، یہ اقدام ایک قانونی درخواست کی تعمیل میں کیا گیا ہے۔

اس پیش رفت پر تاحال انسٹاگرام یا بھارتی حکام کی جانب سے تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر شائقین اور مبصرین بھارت کے اس اقدام کو کرکٹ اور کھیلوں کو سیاست سے جوڑنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے اولمپک جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا۔

بھارتی حکومت نے شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل ان کے بھارتی پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے پر تنقید کرنے کے بعد بلاک کیا۔

اس سے پہلے بھارتی حکومت سابق کرکٹرز راشد لطیف، شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز کو بھی بلاک کرچکی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات