30 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاوپننگ ہدف نہیں، پاکستان کیلئے ہر نمبر پر کھیل سکتا ہوں، بابر...

اوپننگ ہدف نہیں، پاکستان کیلئے ہر نمبر پر کھیل سکتا ہوں، بابر اعظم


کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہےکہ میرا کبھی انفرادی ہدف نہیں رہا کہ بطور اوپنر ہی کھیلوں گا، 6 نمبر سے شروع کیا اور پھر اوپنر تک آیا، ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں۔ لوگ مجھے کریز پر زیادہ دیر تک دیکھنا چاہتے ہیں، چھوٹی اننگز سے بھی لطف اندوز ہوتا ہوں لیکن لوگوں کی توقع کے مطابق لمبا نہیں کھیل پا رہا، غلطیاں ہوتی ہیں، انہیں دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن پھر کوئی اور غلطی ہو جاتی ہے۔ میرے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے بارے میں سلیکٹرز اور کوچز کیا سوچ رہے ہیں وہی بتا سکتے ہیں،ہمیں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی سے آرام دیا گیا ہے اب دیکھتے ہیں کہ وہ کیا سوچتے ہیں۔ میں اب بھی بہت فوکس ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کسی کو ثابت نہیں کرنا کہ میں کیسا پلیئر ہوں۔ جتنے بیٹنگ نمبر میں نے تبدیل کیے، کسی نے نہیں کیے ۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن باتوں سے زیادہ گراؤنڈ میں کھیلنا پسند ہے۔ ہر کوئی بول سکتا ہے ، میرے بڑوں نے سب کی عزت کرنا سکھایا ہے ۔ میرا کام پرفارم کرنا ہے ، جب تک اللہ چاہے گا کھیلوں گا۔ بابر اعظم نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے فرق نہیں پڑے گا ، جب اسٹیڈیم میں بابر بابر کی آوازیں لگتی ہیں تو شکر کرتا ہوں کہ اللہ نے اتنی عزت دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات