امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔
وفاقی جج نے فیصلے میں لکھا ہے کہ محسن مہدوی کو اپنی بے دخلی کو چیلنج کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محسن مہدوی کو فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر بے دخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔
محسن مہدوی نے اپنی بے دخلی کو امریکا کی وفاقی عدالت میں چیلنج کیا تھا، امریکی امیگریشن حکام نے عدالتی حکم کے بعد محسن مہدوی کو رہا کردیا۔