پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 204 رنز اسکور کیے۔
جیمر ونس نے 65، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے عبید شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمفر اور ویلے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔