33 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومجرم و سزاکراچی: احسن آباد میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

کراچی: احسن آباد میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق



کراچی:

شہر قائد کے علاقے احسن آباد فیز 3 سیکٹر 4 کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو 6 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق مذکورہ مکان صالح محمد نامی شخص کی ملکیت ہے، جس نے مقتولہ خاتون سے تقریباً چھ ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ واردات کے وقت ملزمان نے صالح محمد کی پہلی بیوی کو ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور واقعہ بظاہر خاندانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات