کراچی (نیوز ڈیسک) کانگریس نے منگل کو اپنے آفیشل ایکس ہینڈل سے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے والا ایک متنازع بغیر سر والا پوسٹر ہٹا دیا، جس کی وجہ پارٹی میں اندرونی تنازع ہے۔ یہ اقدام بی جے پی کی جانب سے کانگریس پر پوسٹ پر تنقید کرنے کے فوراً بعد سامنے آیا، جس میں کانگریس پر دشمن کیساتھ مل جانے کا الزام لگایا گیا ۔کانگریسی قیادت کا کہنا ہے پوسٹ نے پارٹی کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔ذرائع کے مطابق کانگریس سوشل میڈیا کی سربراہ سپریہ شرینیت کو پوسٹ حذف کرنے کے لیے کہا گیا اور پارٹی لائن سے ہٹ کر مواد کی اجازت دینے پر قیادت نے انہیں سرزنش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور خدشات کا اظہار کیا کہ پوسٹ نے پارٹی کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا اور اسے منفی انداز میں پیش کیا۔