29 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںڈیوڈ بون نے میچ ریفری کی ذمے داری سے بھی ریٹائرمنٹ لے...

ڈیوڈ بون نے میچ ریفری کی ذمے داری سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی


آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر ڈیوڈ بون نے دوسری بار کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، وہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری سے بھی ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔

بطور کرکٹر 1996ء میں کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے والے ڈیوڈ بون نے 107 ٹیسٹ میچز اور 181 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 21 سنچریوں اور 32 نصف سنچری کی مدد سے 7 ہزار 422 رنز بنائے جبکہ ایک روزہ میچز میں 5 سنچریوں اور 37 نصف سنچریاں اسکور کیں، اُن کا مجموعی اسکور 5 ہزار 964 رنز رہا۔

کرکٹ کو ایک بار پھر ڈیوڈ بون نے 2011ء میں بطور ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز جوائن کیا اور 14 سال کے دوران 396 میچز میں ریفری کے فرائض سرانجام دیے۔

64 سالہ ڈیوڈ بون نے زمبابوے اور بنگلادیش کے درمیان چٹوگرام ٹیسٹ ریفری کے طور پر آخری بار ذمے داری نبھائی تھی۔

ڈیوڈ بون کو کرکٹ آسٹریلیا میں بورڈ ڈائریکٹر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات