33 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپہلگام حملے کا ایک مقصد بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی بندش ہے،...

پہلگام حملے کا ایک مقصد بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی بندش ہے، نادیہ خان


پہلگام واقعے پر بھارتی الزام تراشی کے خلاف بےباک بیانات دینے والی پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے پہلگام حملے کو پاکستانی ڈراموں کی بندش کا بہانہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔؛ 

دورانِ گفتگو انہوں نے کہا کہ آج کل میں جو جو کہہ رہی ہوں وہ کچھ دنوں بعد صحیح ثابت ہو رہا ہے، پہلے کرکٹرز کو اشتہارات میں کاسٹ نہ کرنے کی بات اور اب پاکستانی فنکاروں کے پڑوسی ملک میں کام کرنے کے حوالے سے میرے بیانات بھی صحیح ثابت ہوئے۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ پہلگام حملے کی مختلف وجوہات میں سے ایک پاکستانی ڈراموں کا بھارت میں مقبول ہونا بھی ہے، یہ بات میں نے اپنے یوٹیوب پر بھی کی تھی۔

نادیہ خان کے مطابق بھارت نے یوٹیوب پر پہلے پاکستانی نیوز چینل تو بند کیے تھے لیکن اب پاکستانی ڈرامہ چینلز بھی بند کر دیے، جن کا اس حملے سے کچھ لینا دینا ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو تکلیف تھی کہ پاکستانی آرٹسٹ وہاں کام کر رہے ہیں یہاں کے ڈرامے زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں، ان کی باتیں ہو رہی ہیں انہیں خطرہ محسوس ہوا تو پہلگام حملے کروا کر اسے بہانہ بنا لیا ان پر پابندی عائد کرنے کا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے سو فیصد یقین ہے بھارت نے یہ فالس فلیگ آپریشن کروایا ہے، اس لیے تو حملے کے 5 منٹ کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرکے پاکستان پر الزام عائد کردیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کو جواز بنا کر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کیے تھے جس میں جیو نیوز سمیت دیگر نیوز چینلز شامل تھے۔ تاہم اب جیو انٹرٹینمنٹ سمیت مختلف انٹرٹینمنٹ و یوٹیوبرز کے چینلز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

بھارت میں یوٹیوب پر انٹرٹینمنٹ چینلز کی بندش کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلانیہ جاری نہیں ہوا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے مختلف پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کر کے مداحوں کی ان تک رسائی بھی روک دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات