27 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹورنٹو میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش، 10 اسٹالز پر مشتمل پویلین

ٹورنٹو میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش، 10 اسٹالز پر مشتمل پویلین


فوڈ و دیگر زرعی مصنوعات اور اشیاء کی دنیا کے مختلف ملکوں میں نمائش اور فروخت کےلیے سرگرم تنظیم SIAL (سیال) کے زیر اہتمام ٹورنٹو کینیڈا میں جاری تین روزہ نمائش میں پاکستانی چاول، مصالحہ جات، فروٹ جوسز اور دیگر اشیاء کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ 

ٹورنٹو کے مرکزی علاقے میں وسیع و عریض اور مشہور ایگزیبیشن ہال کے ایک حصے میں تقریباً دس اسٹالز پر مشتمل پاکستانی سیکشن میں چاول، فروٹ جوسسز اور دیگر اشیاء کو فروغ دینے اور تجارت بڑھانے کےلیے اس اہم نمائش میں شرکت کی جا رہی ہے۔ جس کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اور دیگر کی کوششوں سے اس نمائش میں پاکستان نے شرکت کی ہے۔

اس سلسلے میں نجی کمپنیوں کے نمائندے اپنے اپنے اسٹالز پر اپنی مصنوعات کو فروغ دینے کےلیے موجود ہیں۔ البتہ امریکا اور کینیڈا میں پاکستان کی کھیوڑا کان کے قدرنی نمک کا کوئی منظم اسٹال نظر نہیں آیا۔ 

جبکہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کے کھیوڑا کے کان کے نمک کو انتہائی سستے داموں خرید کر بھارت میں اسکا پاؤڈر بناکر اربوں ڈالر کما چکا ہے، اسے وہ ہمالیہ نمک کے نام سے اسرائیل سمیت امریکا اور کینیڈا میں مہنگے داموں بھارتی پروڈکٹ کے طور پر پیش کرتا ہے۔ 

حالانکہ بھارت میں اس قدرنی نمک کی کوئی کان نہیں ہے اور یہ نمک یہودی عقائد کے ماننے والے امریکی اور کینیڈین صارفین کےلیے بڑی کشش اور اہمیت کی حامل ہے۔ 

ٹورنٹو میں جاری نمائش میں پاکستانی چاول، اچار، مصالحہ جات اور فروٹ کے مشروبات کی نمائش کے بارے میں پاکستانی قونصل جنرل خلیل باجوہ نے جنگ کو بتایا کہ اس نمائش میں شرکت اور پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے ہم پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ہونے والی تجارت کی موجودہ سالانہ مالیت میں اضافے کےلیے کوشش کر رہے ہیں۔ 

خلیل احمد باجوہ نے مزید بتایا کہ منسٹری آف کامرس، پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو قونصلیٹ کے تعاون سے پاکستان کے نجی اداروں کی شراکت سے قائم دس اسٹالز پر مشتمل پاکستانی پویلین میں ان نجی اداروں کے نمائندے اپنی مصنوعات کے فروخت کے لیے مصروف ہیں۔

جبکہ ہم کینیڈا سے پاکستان کی تجارت کے موجودہ تقریباً چار سو ملین ڈالرز سالانہ کے حجم کو مزید بڑھانے کےلیے کوشاں ہیں۔ پاکستانی پویلین میں قائم کچھ اسٹالز پر نمائندے موجود نظر نہیں آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بعض لوگوں کو کینیڈا کا ویزا نہ ملنے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم بھی اس نمائش میں پاکستانی پویلین دیکھنے اور ملاقاتوں کےلیے اوٹاوا سے یہاں پہنچے تھے اور انھوں نے پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں گلوبل افیئرز کینیڈا کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات