37 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان...

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان کردیا گیا


—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان کر دیا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں 24 دنوں میں 33 میچز کھیلیں گی۔

ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہو گا، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایونٹ کے لیے 8 ٹیموں کی پہلے ہی جگہ پکی ہے جبکہ 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ سے آئیں گی۔

آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 6 مزید وینیوز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

وینیوز میں اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ، ہیڈنگلے، ایجبسٹن، ہیمپشائر، اوول اور بریسٹول شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات