24 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومغزہ لہو لہووزیراعظم اور امیر قطر کا ٹیلیفونک رابطہ، ‘بھارت کی آبی جارحیت ناقابل...

وزیراعظم اور امیر قطر کا ٹیلیفونک رابطہ، ‘بھارت کی آبی جارحیت ناقابل قبول قرار’



اسلام آ باد:

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطے میں پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات کرتے ہوئے بھارت کی آبی جارحیت کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور اس دوران وزیراعظم نے امیر قطر کا پاکستان سے یک جہتی اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس کو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس قرار دیا۔

جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کی ہے اور اس موقع پر وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارت کی کوششوں کو مسترد کر دیا اور واقعے کی شفاف اور غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس کے حوالے سے آبی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جسے انہوں نے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانی پاکستان کے 240 ملین عوام کی لائف لائن ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورت حال  پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایسے وقت میں جب وہ معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہو گا، ایسے کسی بھی واقعے میں ملوث ہونے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔

قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطر موجودہ بحران میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات