رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے صحافیوں کے جنگ سے متعلق سنجیدہ سوالات پر مزاحیہ جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مودی میری خالہ کا بیٹا نہیں ہے جو میرے کہنے سے مان جائے گا۔
شیر افضل مروت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہوئی تو وہ سرحد پر لڑنے نہیں بلکہ انگلینڈ چلے جائیں گے۔
اس سوال پر کہ مودی کو پیغام دیں گے کہ وہ کشیدگی بڑھانے والے اقدامات نا کرے تو شیر افضل مروت بولے مودی کوئی ان کی خالہ کا بیٹا ہے ان کے کہنے سے مان جائے گا؟