27 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ماحولیاتی بہتری کے نام منسوب

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ماحولیاتی بہتری کے نام منسوب


لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ ماحولیاتی بہتری کے نام منسوب کردیا۔

لاہور قلندرز نے میچ سے قبل سبز رنگ کی خصوصی پٹیاں پہنیں، جو ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار مستقبل کی آگاہی کےلیے تیار کی گئی ہیں۔

میچ سے قبل ماحولیاتی تحفظ کےلیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب تھیں۔

اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ ذمے داری ہے اپنے پلیٹ فارم کو مثبت تبدیلی کے لیے استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر فرد کو ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں، کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں مثبت تبدیلی کے لیے ایک طاقتور ذریعہ بھی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات