37 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹلاپرواہی ڈرائیونگ کیس میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈکی بھائی کو حفاظتی ضمانت...

لاپرواہی ڈرائیونگ کیس میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈکی بھائی کو حفاظتی ضمانت مل گئی


— فائل فوٹو

معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کو نیشنل ہائی وے پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت مل گئی۔

دورانِ سماعت سعد رحمٰن عرف ڈکی بھائی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈکی بھائی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں 5 مئی تک متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یوٹیوبر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ گاڑی کو آٹو موڈ پر لگا کر گاڑی کے اسٹریگ پر ٹانگیں رکھ کر مزے سے لیٹے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ڈکی بھائی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور متعلقہ حکّام سے یوٹیوبر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا، جس کے بعد موٹروے پولیس نے ڈکی بھائی کے خلاف موٹر وے پر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات