24 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسب سے زیادہ آنکھیں باہر نکالنے کا عالمی ریکارڈ

سب سے زیادہ آنکھیں باہر نکالنے کا عالمی ریکارڈ


تصویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈز

یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے ولیمز مارٹن سانچیز لوپیز نے اپنی حیران کن صلاحیت سے لوگوں کے ہوش اُڑا دیے، سب سے زیادہ آنکھ باہر نکالنے والے مرد کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

ولیمز کی آنکھیں اتنی زیادہ باہر نکل آتی ہیں کہ انہیں باقاعدہ ناپا گیا ہے جس میں یہ سامنے آیا کہ 19 ملی میٹر (0.74 انچ) تک آنکھوں کا باہر آنا ایک ناقابلِ یقین کارنامہ ہے، ڈاکٹروں نے ان کی آنکھوں کے ابھار (Orbital Protrusion) کی پیمائش کی اور حیرت زدہ رہ گئے۔

سب سے زیادہ آنکھیں باہر نکالنے کا عالمی ریکارڈ

ولیمز نے بتایا کہ یہ صلاحیت مجھے بچپن سے حاصل ہے، جب اسکول میں دوستوں کے ساتھ شرارتیں کرتا تھا، آہستہ آہستہ میں نے اس پر قابو پایا اور اب آنکھ کو مکمل طور پر ساکٹ سے باہر نکال سکتا ہوں۔

ولیمز کو سب سے زیادہ مزہ اس وقت آتا ہے جب لوگ ان کی آنکھوں کو یوں باہر آتے دیکھ کر دھچکا کھا کر اچھل پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار لوگ چیخ اُٹھتے ہیں، پھر کہتے ہیں دوبارہ دکھاؤ یہ وہ صلاحیت ہے جو ہر کسی کے پاس نہیں۔

اب ولیمز میلان (اٹلی) میں رہائش پذیر ہیں اور لاجسٹکس کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔ وہ اپنی آنکھیں نکالنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جو لاکھوں ویوز حاصل کرتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات