21 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کا اعتراف، بھارتی ادکارہ کیخلاف تحقیقات

جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کا اعتراف، بھارتی ادکارہ کیخلاف تحقیقات


تصویر سوشل میڈیا۔

جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی۔

اداکارہ نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے معدومی کے خدشات سے دوچار محفوظ قرار دیے جانے والےجانوروں مانیٹر لیزارڈ (بڑی جسامت والا گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جس کے بعد محکمہ جنگلات نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ 

محکمہ جنگلات کی جانب سے تحقیقات اس وقت شروع ہوئی جب ممبئی میں قائم جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے گروپ پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی نے اداکارہ کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت استعمال کرنے کی شکایت درج کروائی۔ 

فری پریس جرنل کی رپورٹ کے مطابق اب چھایا قدم کو جلد ہی تفتیش کے لیے طلب کیا جائے گا۔ 

محکمہ جنگلات کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کے ساتھ فون پر رابطے میں ہیں اور انھوں نے ہمیں بتایا کہ وہ شہر سے باہر ہیں اور چار روز بعد انکی واپسی ہوگی۔ 

واضح رہے کہ چھایا قدم نے ایک ویڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ انھوں نے مذکورہ بالا جانوروں کا گوشت استعمال کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات