ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ بھارت کا یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا غیرقانونی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے کہا پہلگام حملے کے بعد بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز ماحول کی وجہ سے خطے کے استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، پاکستان خود بھارت کی اسپانسر شدہ دہشت گردی کا شکار ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان میں اپنی سرپرستی میں کی گئی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دیتا ہے۔