28 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے

بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے


فائل فوٹو

بھارت نے نیوز چینلز کے بعد پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کرنا شروع کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقراء عزیز، بلال عباس خان اور گلوکار علی ظفر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے مزید پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے پر حقائق نشر کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل جیو نیوز سمیت پاکستان کے 16 یوٹیوب چینلز پر اپنے ملک میں پابندی لگادی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات