38 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارت میں انسٹااکاؤنٹ بلاک ہونے پر اُشنا شاہ کا دلچسپ ردِ عمل

بھارت میں انسٹااکاؤنٹ بلاک ہونے پر اُشنا شاہ کا دلچسپ ردِ عمل


—فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان اُشنا شاہ نے بھارتی سرکار کی جانب سے بلاک کیے گئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اُشنا شاہ نے اپنے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بھارت میں اپنے اکاؤنٹ کو بلاک کیے جانے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اُشنا شاہ نے اس اسٹوری کے کیپشن میں اپنی بھرپور حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کی اس بچکانہ حرکت پر طنز کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکارہ نے لکھا، ’میری دنیا ہی اُجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کر دیا‘، اور انہوں نے اس پیغام میں دل ٹوٹنے اور آنسوؤں سے رونے کے ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔

اشنا شاہ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر ناصرف پاکستانی انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ بھارتی حکومت کے اس اقدام پر حیران بھی ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے نیوز چینلز کے بعد پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کرنا شروع کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقراء عزیز، بلال عباس خان اور گلوکار علی ظفر شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات