27 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے، امریکا

بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے، امریکا


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور جنوبی ایشیا میں امن اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کا کہا۔

دونوں رہنماؤں کی بات چیت پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرح بھارت کے ساتھ بھی تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ
امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے پہلگام حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات