24 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد سمیت ملک کے شمالی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ...

اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، گرمی کی شدت میں کمی


فائل فوٹو۔

مظفر آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی گھٹاؤں کا راج ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

اسلام آباد میں شدید آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مری میں گہرے کالے بادلوں کے باعث دن میں رات کا سماں رہا۔

ادھر مانسہرہ میں بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔ 

دوسری طرف سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی ہے، سبی، نوابشاہ، لاڑکانہ اور سکھر میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 

جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں درجہ حرارت 46  اور ملتان میں 44 ڈگری جبکہ کراچی اور لاہور میں درجہ حرارت 39 ڈگری نوٹ کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات