اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کئی ممالک کو فون کرکے انہیں یاد دلایا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کو بھول نہیں جانا چاہیے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی گئی اطلاع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ دنیا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل کو غائب ہوتے دیکھنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید آگاہ کیا میں نے اقوام متحدہ کے رکن دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کو کال کرکے کہا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کو نافذ کرنے کے لیے ناقابل واپسی اقدام کریں۔
انتونیو گوتریس نے کئی سربراہان مملکت و حکومت سے کہا کہ کسی بھی طرف کے انتہا پسندوں سے امن کی باقیات کو کمزور نہ ہونے دیں۔