کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی پی ایل میں راجستھان کے 14 سال کے بیٹر ویبھو سوریاونشی نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف 35 گیندوں پر دوسری تیز ترین سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔ آئی پی ایل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ کرس گیل کا ہے، انہوں نے 2013 میں رائل چینلجرز بنگلورو کی جانب سے پونے واریئر کے خلاف صرف 30 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔