39 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہم تن من دھن سے اپنے ملک کیلئے حاضر ہیں، پاکستانی اداکاراؤں...

ہم تن من دھن سے اپنے ملک کیلئے حاضر ہیں، پاکستانی اداکاراؤں کا عزم


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکاراؤں حنا خواجہ بیات اور صبا فیصل نے پہلگام واقعے پر بھارتی ردعمل پر لب کشائی کر دی۔

حال ہی میں دونوں اداکاراؤں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دیگر امور کے ساتھ ساتھ حالاتِ حاضرہ پر بھی گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو اداکارہ صبا فیصل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کس طرح قدرتی الہام (اندر کی آواز سُنکر) کے سبب انہوں نے بھارتی پروجیکٹ کرنے سے انکار کیا، وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارتی فنکار جو چند دن قبل تک پاکستانی فنکاروں کے گُن گا رہے تھے اب کیسے بدل گئے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پھر تمام بھارتی فنکار پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کےلیے جتنی نفرت اُگل رہے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔

دریں اثنا پروگرام میں شریک ایک اور سینئر اداکارہ و میزبان حنا خواجہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں اس طرح کی نفرت نہیں پائی جاتی بلکہ یہاں تو لوگ میمز بنارہے ہیں، اس حوالے سے ایک کشمیری صحافی سے میری بات ہوئی تھی۔

حنا خواجہ کے مطابق مذکورہ کشمیری کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہت اچھا کر رہے ہیں جو میمز بنا رہے ہیں اور اس ٹینشن زدہ ماحول کو سازگار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن جب یہی میم کوئی کشمیر یا کوئی ایسا شخص دیکھتا ہے جس کا قریبی اس جنگ کی لپیٹ میں آیا ہو تو اسے یہ میمز اچھے نہیں لگتے۔

صبا فیصل نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ادھر مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی اپنی ہی حکومت سے نالاں ہے اور کہہ رہے ہیں کہ 5 منٹ میں پاکستان پر الزام لگا کر بھارت نے غلط کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیکن ہم اپنے تن من دھن سے اپنے ملک کےلیے حاضر ہیں۔

صبا فیصل کی بات پر حنا خواجہ نے بھی کہا کہ بالکل ہم اپنے ملک کےلیے ہر وقت حاضر ہیں، یہ ہے تو ہم ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات