33 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکینیڈا انتخابات، ٹرمپ کے مخالفانہ بیانات نے لبرل پارٹی کو جتوادیا

کینیڈا انتخابات، ٹرمپ کے مخالفانہ بیانات نے لبرل پارٹی کو جتوادیا


ٹورنٹو (اے ایف پی، جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈا کیخلاف بیانات نے حکمران جماعت لبرل پارٹی کو انتخابات میں دوبارہ جتوادیا ، کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے پیر کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے، مارک کارنی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ جاری تجارتی جنگ ضرور جیتیں گے اور جی سیون کی سب سے طاقتور معیشت بنیں گے ، انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی کے رہنما پیئر پوئیلییور اپنی نشست ہار گئے حالاں کہ ان کی جماعت نے ملک بھر میں کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔ امریکا نے مار ک کارنی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، چین اور بھارت نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔ لبرل پارٹی کی جانب سے رائے دہندگان کو یقین دلایا گیا کہ معاشی بحرانوں سے نمٹنے کے اپنے تجربے کی وجہ سے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ “ہم امریکی غداری کے صدمے سے تو نکل چکے ہیں، لیکن ہمیں اس سے ملنے والے سبق کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے”۔سرکاری نشریاتی ادارے سی بی سی اور دیگر ذرائع ابلاغ نے پیشگوئی کی ہے کہ لبرلز کینیڈا کی اگلی حکومت تشکیل دیں گے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کریں گے یا نہیں۔کنزرویٹو پارٹی کے رہنما پیئر پوئیلییور وزیر اعظم بننے سے قاصر رہے، لیکن ان کی جماعت پارلیمنٹ میں ایک مضبوط اپوزیشن تشکیل دینے کی راہ پر گامزن ہے۔ٹرمپ کی تجارتی جنگ اور کینیڈا کے ساتھ الحاق کی دھمکیوں نے کینیڈا کے عوام کو ناراض کر دیا تھا، اور امریکا کے ساتھ معاملات کو انتخابی مہم کا سب سے بڑا مسئلہ بنا دیا۔کارنی، جو کبھی منتخب عہدے پر نہیں رہے تھے اور گزشتہ ماہ جسٹن ٹروڈو کی جگہ وزیر اعظم بنے تھے، نے اپنی انتخابی مہم کی شروعات ٹرمپ مخالف پیغام پر کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات