36 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکیا فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ پاکستان میں بھی ریلیز نہیں...

کیا فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ پاکستان میں بھی ریلیز نہیں ہوگی؟


—فائل فوٹو

کیا فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ بھارت کے بعد پاکستان میں بھی پابندی کا شکار ہوگئی؟ بھارتی میڈیا کے دعوے نے سوالات کھڑے کردیے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی نے فواد خان کی بالی ووڈ واپسی پر مبنی فلم ’عبیر گلال‘ کو شدید دھچکا دیا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں پابندی کے بعد اب یہ فلم پاکستان میں بھی بین کردی گئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے سنیما انڈسٹری کے درمیان تعاون کا خواب ایک بار پھر دور ہوتا نظر آ رہا ہے۔

فلم میں فواد خان کے ساتھ بھارتی اداکارہ وانی کپور کی موجودگی کو پاکستان میں پابندی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈسٹری بیوٹر ستیش آنند نے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ فلم اب پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی اور یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر دوبارہ عائد پابندی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے پاکستانی فلمی تقسیم کاروں کو کاروباری نقصان کا سامنا بھی ہو سکتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں اس فیصلے کو ناگزیر سمجھا جا رہا ہے۔

فواد خان پہلے بھی ’کپور اینڈ سنز‘، ’اے دل ہے مشکل‘ اور ’خوبصورت‘ جیسی فلموں سے بھارتی ناظرین کے دل جیت چکے تھے۔ وہ 2016 سے بھارتی فلموں سے دور تھے۔ 

فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز 9 مئی کو طے تھی، لیکن اب اسے غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات