39 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکیا شاہ رخ خان ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں؟

کیا شاہ رخ خان ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں؟


—فائل فوٹوز

کیا شاہ رخ خان مارول یونیورس کا حصہ بننے جا رہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر افواہوں نے ہلچل مچادی۔

بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان سے متعلق بڑی خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ ممکنہ طور پر مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں تاکہ ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر سکیں۔ 

اس خبر نے ناصرف بھارتی مداحوں کو جوش میں ڈال دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹار کی ممکنہ مارول سنیماٹک یونیورس (ایم سی یو) انٹری کے چرچے ہونے لگے ہیں۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایکس پر ایک اکاؤنٹ نے شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ ایک ممکنہ کردار کےلیے بات چیت کر رہے ہیں۔

کیا شاہ رخ خان ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں؟

تاہم پوسٹ میں یہ وضاحت بھی شامل تھی کہ یہ منصوبہ ’Avengers: Doomsday‘ سے متعلق نہیں ہے، جو اس وقت پروڈکشن میں ہے۔

اس سے متعلق ابھی تک کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، لیکن خبر نے بالی ووڈ کنگ کے مداحوں میں شدید جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ ایک انٹرویو میں انتھونی میکی (مارول کے نئے کیپٹن امریکا) نے کہا تھا کہ اگر انہیں کسی بالی ووڈ اسٹار کو ایم سی یو میں شامل کرنا ہو تو ان کی پہلی پسند شاہ رخ خان ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات