39 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکومل میر نے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی

کومل میر نے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی


اداکارہ کومل میر— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر نے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی۔

کومل میر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لندن سے اپنی کانووکیشن کی تقریب کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے گریجویشن کرلی ہے!

اداکارہ نے مزید لکھا، “یہ آسان نہیں تھا لیکن اپنے والدین کے خوابوں کو کبھی نظرانداز نہ کریں!”

کومل میر کی اس پوسٹ پر اُنہیں مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ فنکاروں کی اچانک گریجویشن کیسے ہو جاتی ہے، پورا سال کچھ پڑھتے لکھتے تو نظر نہیں آتے اور ایک ہم ہیں جن کی شکل ہی بتا دیتی ہے ڈگری نے نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات