سپر ہائی وے مدینہ کالونی، پاکستان چوک کے قریب پیش آنے والے آپسی جھگڑے کے دوران ڈنڈا لگنے سے ایک 70 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت بختاور زوجہ شاہ ولی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق خاتون کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر آپسی تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افراد کی نشاندہی کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔