37 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںڈومیسٹک کرکٹ اصلاحاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہی نظر انداز

ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہی نظر انداز


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنزعبداللہ خرم نیازی کو نظر انداز کیا گیاہے۔ پی سی بی کی کمیٹی کے نان کرکٹنگ ممبرز میں بلال افضل، سمیر احمد سید اور خواجہ ندیم کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹرز عاقب جاوید اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ کمیٹی کو پانچ دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پانچ رکنی کمیٹی روزانہ کی بنیادوں پر میٹنگ کررہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ریجنل ٹیموں کی تعداد 18 ٹیموں کی بجائے 9 کرنے کی تجویز ہے تاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں تعداد کی بجائے کوالٹی کرکٹ ہوسکے۔ اس وقت 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیتی ہیں، 9 ٹیمیں کرنے کے فیصلے کو مزاحمت کا سامنا کرنے کا امکان ہے۔ اجلاس میں کمیٹی کے ایک رکن نے مزاحمت کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات