39 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچیٹ جی پی ٹی پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں میٹا...

چیٹ جی پی ٹی پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں میٹا نے نئی اے آئی اسسٹنٹ ایپ لانچ کردی


— فائل فوٹو

معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی پہلی خود مختار اے آئی اسسٹنٹ ایپ لانچ کر دی۔

میٹا نے یہ نئی خود مختار اے آئی اسسٹنٹ ایپ اوپن اے آئی کے عالمی شہرت یافتہ اے آئی چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں لانچ کی ہے۔

اس حوالے سے میٹا کے سی ای او اور بانی مارک زکربرگ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

اُنہوں نے ویڈیو میں کہا کہ اب ایک ارب لوگ ہماری ایپس میں میٹا اے آئی کا استعمال کر رہے ہیں، اس لیے ہم نے ایک نئی خود مختار میٹا اے آئی ایپ بنائی ہے۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ اس نئی ایپ کو صارفین کے ذاتی اے آئی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اس لیے ایپ تک گفتگو کے ذریعے رسائی حاصل کی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم صارفین کی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے بہت ہی بنیادی شروعات کر رہے ہیں۔

مارک زکربرگ نے مزید کہا کہ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اگر صارفین چاہیں تو میٹا اے آئی کو اپنے بارے میں اور اپنے پیاروں کے بارے میں بہت کچھ بتانے کے قابل ہوجائیں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ کمپنی کے سوشل میڈیا ڈی این اے کو اپناتے ہوئے اس ایپ میں ایک سوشل فیڈ بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین وہ تمام پوسٹس دیکھ سکیں گے جنہیں دوسرے صارفین نے میٹا اے آئی ایپ کی مدد سے بنایا ہو۔

مارک زکربرگ نے مزید بتایا کہ اس نئی اے آئی ایپ کے ذریعے صارفین میٹا گلاسز اور مستقبل میں لانچ ہونے والے ہمارے دیگر اے آئی ڈیوائسز کو بھی چلا سکیں گے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات