32 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومغزہ لہو لہوپٹھان اور جوان اور بلاک بسٹر کامیابی شاہ رخ خان اور دیپیکا...

پٹھان اور جوان اور بلاک بسٹر کامیابی شاہ رخ خان اور دیپیکا کی جوڑی پھر تہلکہ مچانے کو تیار


بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر بڑے پردے پر ساتھ نظر آئیں گے۔

معروف ہدایتکار سدھارتھ آنند کی نئی فلم “کنگ” کی شوٹنگ قدرے تاخیر سے 18 مئی سے ممبئی میں شروع ہوگی۔

فلم میں شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان، ابھشیک بچن، ارشد وارثی، جیدیپ اہلوت اور ابھے ورما بھی شامل ہیں۔

ابتدا میں دیپیکا پڈوکون کی مصروفیت اور زچگی کی چھٹی کی وجہ سے ان کی دستیابی ممکن نہ تھی لیکن اب فلم کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد دستیاب ہیں۔

فلم میں دیپیکا پڈوکون کا کردار محض کیمیو نہیں بلکہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی خوبصورت کیمسٹری کو پیش کرے گا۔

یہ فلم اوم شانتی اوم چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر، پٹھان اور جوان کے بعد شاہ رخ اور دیپیکا کی چھٹی مشترکہ فلم ہوگی۔

اگر شوٹنگ اپنے منصوبے کے مطابق چلتی رہی تو فلم ‘کنگ’ اس سال کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تاہم حتمی تاریخ کی تصدیق شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد متوقع ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات