33 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاک بھارت کشیدگی، والی بال ایونٹ پاکستان سے منتقل

پاک بھارت کشیدگی، والی بال ایونٹ پاکستان سے منتقل


کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاک بھارت کشیدگی کے باعث وسطی ایشیائی والی بال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی گئی ہے، چیمپئن شپ28 مئی سے 4 جون تک اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کے انکار کے بعد منگل کو سینٹرل ایشین والی بال حکام کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں کرغزستان، ترکمانستان اور ازبکستان کی ٹیموں نے جنگ کے خدشات کے باعث پاکستان جانے سے انکار کردیا، صرف ایران نے پاکستان میں جاکر کھیلے پر رضامندی ظاہر کی ، اجلاس میں ایونٹ کی میزبانی ازبکستان کی درخواست پر اسے منتقل کردی گئی، تاریخ کا اعلان ازبک حکام کر کریں گے، اجلاس میں سری لنکن والی بال حکام نے ایونٹ کو صورت حال کے پیش نظر پاکستان سے منتقل کرنے کی حمایت کی۔ چیمپئن شپ میں ایران، کرغزستان، ترکمانستان، ازبکستان ،قازقستان کی ٹیموں کو بھی حصہ لینا تھا، پاکستان والی بال فیڈریشن نے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات