37 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری 

پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری 


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا۔


بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کیلئے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں کُل 5 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے یہ دورہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل تھا لیکن آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے اب ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ 2 اضافی ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز سے ون ڈے میچز غائب، مگر کیوں؟

دونوں کرکٹ بورڈز باہمی طور پر ون ڈے میچوں کی جگہ دو اضافی ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے پر اتفاق کیا۔

شیڈول کے تحت ابتدائی 2 ٹی20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، مقامی وقت کے مطابق تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کیا پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی؟ بڑی خبر سامنے آگئی

واضح رہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا، اس سے قبل 1978 سے 2008 کے درمیان 24 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز اس اسٹیڈیم پر کھیلے جاچکے ہیں۔

اس اسٹیڈیم میں  آخری بین الاقوامی میچ اپریل 2008 میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ تھا۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم نے گزشتہ سال ستمبر میں افتتاحی چیمپئینز ون ڈے کپ اور گزشتہ ماہ نیشنل ٹی20 کپ کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی تھی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات