26 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں اس ہفتےگرمی کا عالمی ریکارڈ متوقع

پاکستان میں اس ہفتےگرمی کا عالمی ریکارڈ متوقع


فائل فوٹو

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50  ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے سبب مئی کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات