37 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹوالدین سے کال کرکے پوچھا جارہا ہے کیا میں مرچکی ہوں: علیزے...

والدین سے کال کرکے پوچھا جارہا ہے کیا میں مرچکی ہوں: علیزے شاہ کا انکشاف


—فائل فوٹو 

حال ہی میں ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید و ٹرولنگ سے تنگ آ کر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے حیرت انگیز انکشاف کردیا۔ 

علیزے شاہ نے چند روز قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویریں ڈیلیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا تھا۔

24 سالہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی نئی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔

والدین سے کال کرکے پوچھا جارہا ہے کیا میں مرچکی ہوں: علیزے شاہ کا انکشاف

علیزے شاہ نے کہا کہ ٹرولنگ، مستقل تنقید اور منفی رویے مجھے اب صرف جذباتی ہی نہیں بلکہ جسمانی طور پر بھی متاثر کر رہے ہیں، مجھے ان سب نے ایسی جگہ لا کر کھڑا کیا ہے کہ جہاں میں نے ناصرف سوشل میڈیا بلکہ اپنے ارد گرد افراد سے بھی خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں خود کو اس قدر ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی ہوں کہ میں بیان بھی نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کے بعد اپنی بائیو بھی اپ ڈیٹ کی ہے جہاں واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ میں زندہ ہوں، پھر بھی کچھ نیوز چینل میرے والدین کو کال کر کے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں مرچکی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ تصور کریں کہ یہ میرے اور میری والدہ کےلیے کتنا تکلیف دہ ہے۔

علیزے شاہ نے بتایا کہ فی الحال مجھے کچھ نہیں معلوم کہ میں کب اور کیا انسٹاگرام اور ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آؤں گی بھی یا نہیں، مجھ پر پریشر بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ روز اپلوڈ کی گئی انسٹاگرام اسٹوری کے اختتام پر اداکارہ نے مزید کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے میری پروائیویسی دیں اور میرے والدین کو کال نہ کریں، خدارا کہانیاں گھڑنا بند کر دیں اور مجھے سانس لینے دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات