کراچی میٹرک بورڈ کے متعدد ملازمین کی سروسز بک سیکریٹری آفس سے غائب ہوگئیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کے مطابق کچھ ملازمین کی سروسز بک غائب ہونا تشویشناک ہے، اس معاملے کی تحقیقات اور سروسز بک ریکور کروانے کا حکم دیا ہے۔
غلام حسین سوہو نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔