29 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمسٹری ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ڈرامہ سیریل ”ہم راز“ کا کل...

مسٹری ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ڈرامہ سیریل ”ہم راز“ کا کل جیو ٹی وی سے آغاز


سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تخلیق کیا گیا مسٹری، ایکشن اور تھرلر سے بھرپور نیا ڈرامہ سیریل ”ہم راز“ کا آغاز جمعرات کو جیو ٹی وی پر ہوگا۔ سیریل کی پہلی قسط شب 8 بجے نشر کی جائے گی۔ 

”ہم راز“ کی کہانی مصباح نوشین نے تحریر کی ہے جبکہ اِنتہائی دلکشی کے ساتھ ڈرامے کے کرداروں میں فاروق رند کی ہدایات نے جان ڈال دی ہے۔ 

ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں شامل عائزہ خان اور فیروز خان کے بیچ ایک ایسی رنجش احاطہ کئے ہوئے ہے جو زاہد احمد کی محبت پر خوف کی کشمکش کو غالب کرتی نظر آئے گی۔ 

مشہور گلوکار علی ظفر کے ہمراہ اپنی سحر انگیز آواز کے ساتھ موسیقی ترتیب دے کر نوید ناشاد نے ڈرامے کے او ایس ٹی کی صورت قمر ناشاد کی شاعری میں بیان کی گئی گتھیوں کو اُجاگر کردیا ہے۔ 

مرکزی کردار سارہ احمد کے گرد گھومتی اس کہانی میں اِنتقام کی مسٹری اس کی زندگی کی کیمسٹری کو گھائل کرتی نظر آئے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی خوف کی بندشوں سے کیسے دلائیں گے سارا کو نجات؟۔ 

یہ سب کچھ ناظرین نئے ڈرامہ سیریل ”ہم راز میں“ یکم مئی سے ہر بدھ اور جمعرات کی شب 8 بجے جیو ٹی وی پر ملاحظہ کرسکیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات