29 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 210 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 210 رنز کا ہدف دیدیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 19ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 210 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور پر کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 209 رنز بنائے اور اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 210 رنز کا ہدف دیا۔

قلندرز کی طرف سے فخر زمان 44، سکندر رضا 39، ڈیرل مچل 28، محمد نعیم 25 اور عبداللہ شفیق 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سیم بلنگز 38 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے 2،2 وکٹ حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز اور شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں۔

لاہور قلندرز کا ایونٹ میں 7ویں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا چھٹا میچ ہے، شاہین آفریدی الیون نے 3 میچ جیتے اور اتنے ہی میچز میں اُسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچ میں فتح کے ساتھ ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات