39 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز

سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز


سیٹھ رولنز، 28 اپریل 2025 کو ہونے والے مقابلے کے دوران — تصویر بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے۔

حال ہی میں سابق یونیورسل چیمپئن نے زیب تن کیا ہوا مشہور پاکستانی برانڈ کا خوبصورت لانگ کوٹ عطیہ کرکے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای را کے پیر کو ہونے والے مقابلے میں سیتھ رولنز پاکستانی برانڈ کے نیلے ویلویٹ لانگ کوٹ میں دکھائی دیے، جس پر سُنہرے مور کی کشیدہ کاری کی گئی تھی۔

سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز

مذکورہ پاکستانی برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کوٹ کی قیمت 13 ہزار 5 سو امریکی ڈالر یعنی 3.78 ملین پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

حالیہ مقابلے میں سیتھ رولنز اس خوبصورت کوٹ کو سفید پیٹ شرٹ کے ساتھ زیب تن کیا ہوا تھا تاہم مذکورہ پاکستانی برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کوٹ میچنگ پتلون کے ساتھ بھی دستیاب ہے جس کےلیے خریدار کو 920 امریکی ڈالر یعنی 2.5 لاکھ پاکستانی روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات