29 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسوئیڈن میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

سوئیڈن میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک


سوئیڈن کے شہر اپسالا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ شہر کے مرکز میں فائرنگ کی آوازیں سن کر شہریوں نے واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد ایمرجنسی سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تھیں۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تین افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، پولیس واقعے کی تفتیش قتل کے طور پر کر رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پانچ گولیاں چلنے کی آواز سنی اور لوگوں کو چھپنے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا۔

فروری میں سوئیڈن کے شہر اوریبرو میں ملک کی تاریخ کی سب سے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب ایک 35 سالہ بے روزگار شخص نے ایک تعلیمی مرکز میں طلبا اور اساتذہ پر گولیاں چلا دی تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات