37 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںسفارتخانہ پاکستان میں تقریب، ڈیانا میک کارتھر کو تمغہ خدمت سے نوازا...

سفارتخانہ پاکستان میں تقریب، ڈیانا میک کارتھر کو تمغہ خدمت سے نوازا گیا


—تصویر بشکریہ پاکستانی سفارتخانہ امریکا

امریکا میں تعینات سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ ڈیانا میک کارتھر کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں امریکا میں تقریب منعقد کی گئی۔

سفیرِ پاکستان کے مطابق پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں ڈیانا میک کارتھر کو تمغہ خدمت دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے ڈیانا میک کارتھر نے گلگت بلتستان میں جدید سہولتوں سے آراستہ اسکول بنایا۔ پاکستان سے ان کا بڑا تعلق رہا ہے، فلاحی کاموں میں فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے ثمینہ بیگ کی کوہ پیمائی کی مہمات کے اخراجات برداشت کیے۔

ان کے مطابق صدر پاکستان نے انہیں تمغہ خدمت سے نوازا تھا، وہ 23 مارچ کو اسلام آباد نہیں جاسکی تھیں۔ اس لیے آج ہم نے انہیں سفارتخانے میں مدعو کرکے ان کو تمغہ خدمت پیش کیا۔ 

سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے بتایا کہ اس تقریب میں سینیٹر بین لوہان بھی تشریف لائے تھے، جبکہ میک کارتھر کل پاکستان روانہ ہو رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات