39 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںخاتون کی لاش برآمد، شوہر کا زیادتی کے بعد قتل کا الزام

خاتون کی لاش برآمد، شوہر کا زیادتی کے بعد قتل کا الزام


—فائل فوٹو

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گذشتہ رات گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ محلہ ریتانوالہ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس کی بیوی زمین پر گری ہوئی تھی، اس کے کپڑے پھٹے اور پاؤں نالے کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے ملحقہ مکان کئی ماہ سے خالی تھا، مقتولہ کے شوہر کے بیان کی روشنی میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور زیادتی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیم تحقیقات کر رہی ہے، فرانزک ٹیموں نے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات