37 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںجناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے...

جناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کردی۔

محسن نقوی نے رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے شاہین چوک مارگلہ روڈ اور فیض آباد انٹرچینج کا بھی معائنہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ مدت میں منصوبے کی تکمیل کےلیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔

محسن نقوی نے جناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جناح سکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ پر خوبصورت لائٹس لگائی جائیں اور لینڈ اسکیپنگ کی جائے۔

وزیر داخلہ نے مارگلہ روڈ پر شاہین چوک کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ٹریفک جام کے خاتمے کےلیے مارگلہ روڈ کو مرحلہ وار سگنل فری بنایا جائے گا۔

انہوں نے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان اہم کنیکشن ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات