39 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجب ایشا دیول نے شوٹنگ کے دوران امریتا راؤ کو تھپڑ مارا

جب ایشا دیول نے شوٹنگ کے دوران امریتا راؤ کو تھپڑ مارا


—فائل فوٹوز

بالی ووڈ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ایشا دیول نے ایک بار ساتھی اداکارہ امریتا راؤ کو تھپڑ رسید کر دیا تھا جس کی وجہ دونوں اداکاراؤں میں شوٹنگ کے دوران تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2005ء میں فلم ’پیارے موہن‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا دیول نے امریتا راؤ کو ناصرف تھپڑ رسید کیا تھا بلکہ بعد میں انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے اپنے اس عمل پر کوئی ندامت نہیں۔

ایشا دیول کا اپنے اس جارحانہ رویے پر وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریتا نے ڈائریکٹر اور کیمرا مین کے سامنے میری بےعزتی کی جو مجھ سے برداشت نہیں ہوئی۔

ایشا دیول کا کہنا تھا کہ میں ایک مہذب گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں اور ایسا کچھ کرنے کی عادی نہیں ہوں جب تک کہ مجھے اشتعال نہ دلایا جائے۔

ایشا دیول کے مطابق امریتا نے بعد میں اپنی غلطی بھی تسلیم کی اور معافی بھی مانگی تھی جس پر اداکارہ نے انہیں معاف کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تنازعے کے بعد دونوں اداکاراؤں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوگئے اور فلم ’پیارے موہن‘ کے سیٹ پر دوبارہ سے مثبت ماحول بن گیا تھا۔

خیال رہے کہ امریتا راؤ اور ایشا دیول نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن بولی ووڈ میں خاص کامیابی حاصل نہ کر سکیں جس کے باعث دونوں اداکارائیں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات