کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستانی خواتین بیس بال ٹیم نے خواتین ایشیا کپ کوالیفائر میں پہلی بار برانز میڈل جیت لیا۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں ایشین چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ۔ کوالیفائر میں انڈونیشیا پہلی، بھارت دوسری پوزیشن پر رہا۔