31 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںبھارت ہر چیز کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے مگر ثابت نہیں...

بھارت ہر چیز کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے مگر ثابت نہیں کرسکا، شرجیل میمن


فائل فوٹو۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سچ سے خوف زدہ ہے، بھارت آج تک پاکستان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارت ہر چیز کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے مگر ثابت نہیں کرسکا۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے، بھارت جھوٹ بولنے اور پروپیگنڈا کرنے کا ماہر ہے۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ مودی حکومت کے اقلیتوں پر ظلم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارت ماضی میں بھی جعلی آپریشن کرتا رہا ہے۔ 

شرجیل میمن نے کہا بھارت کے جنگی جنون سے پاکستان ڈرنے والا نہیں، پہلگام ڈرامہ بھارت نے خود رچایا۔ پاکستان نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کشمیریوں پر بھارتی مظالم سب کے سامنے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں کی نسل کشی کی مثالیں سب کے سامنے ہیں، بھارتی الزامات کی آزادانہ تحقیقات کی جانی چاہیے۔ 

شرجیل میمن نے کہا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن آج بھی پاکستان میں گرفتار ہے، بھارت اور اس کے عوام کےلیے جنگ خودکشی کے مترادف ہوگی، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور ہتھیار ہیں۔

انھوں نے کہا بھارتی میڈیا نے تمام معاملے کی شرمناک کوریج کی ہے، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت کا پاکستانی میڈیا پر پابندی عائد کرنا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان سے ڈرتا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا نام نہاد جمہوری بھارت نے پاکستانی میڈیا ہاؤسز اور یوٹیوبرز کو بلاک کر دیا ہے، ہمارے ملک میں تو کوئی چیز بلاک نہیں ہوئی، ہماری فضا آزاد ہے، بھارت میں اس وقت ڈر اور خوف کا عالم ہے۔

انھوں نے کہا بھارت کی ٹانگیں اس وقت بری طرح کانپ رہی ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، مگر اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا جانتا ہے، پاکستان پر اگر کسی نے میلی آنکھ رکھی تو وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا پاکستان ایک طاقتور، خود دار اور ایٹمی ریاست ہے، سندھ طاس معاہدے پر جواہر لال نہرو کے دستخط آج بھی گواہ کے طور پر ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات