26 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںبھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا، احسن اقبال

بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا، احسن اقبال


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے، اگر مہم جوئی کی کوشش کی تو اُس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے اگر اُس نے کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اُس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری صلاحیت، وسائل اور ترقی سے خائف ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات